وہ سیاستدان جن کی کوئی آمدن ہے اور نہ ہی انہوں نے ٹیکس دیا، سال 2019 ء کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری
Written by Prime FM92 on January 4, 2022
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دو سال کے وقفے سے ارکان پارلیمنٹ کی 2019 کی ٹیکس ڈائریکٹری جار ی کردی، ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق جن کی آمدن صفر ہے ان ارکان پارلیمنٹ میں سابق وزیراعظم و سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر پلوشہ خان شامل ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق کئی ارکان پارلیمنٹ ایسے ہیں جو انکم ٹیکس نہیں دیتے اور ایف بی آرکی ٹیکس ڈائریکٹری میں ایسے ارکان پارلیمنٹ کو زیرو ٹیکس دہندگان قرار دیا گیا ہے۔ زیرو ٹیکس دہندگان میں شامل سینیٹرہدایت اللہ خان، سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سینیٹر نسیمہ احسان، سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر قراۃ العین مری، سینیٹر رانا مقبول احمد اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو شامل ہیں۔