بینظیر نے کہا کہ نواز شریف کے پاس فارن فنڈز اسامہ بن لادن سے آئے ، اسد عمر

Written by on January 4, 2022

 وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کیلئے بھی سکروٹنی کمیٹی بن چکی ہے ، بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ نواز شریف کو فارن فنڈز اسامہ بن لادن کی طرف سے آئے تھے ۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کے کیس کی سماعت تھی جہاں ہم پیش ہوئے ، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کیخلاف بھی سکروٹنی کمیٹی بنا دی ہے ، الیکشن کمیشن جو کر رہا ہے وہ تاریخی ہے ۔ تحریک انصاف نے سب سے زیادہ شفاف طریقے سے پیسہ اکٹھا کیا ۔

دوسری جانب شہزد اکبر نے کہا کہ نواز شریف برطانیہ میں صحت کی بنیاد پر ہی رہ رہے ہیں ، نواز شریف پر ایک ٹریبونل میں اپیل چل رہی ہے ، اسی اپیل کے فیصلے کے بعد نواز شریف وہاں سے بھی ڈی پورٹ ہو سکتے ہیں ، ہماری درخواست پر برطانیہ نے نواز شریف کے ویزے میں توسیع سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنڈورا پیپرز پر ماضی میں ہم نے کمیشن بنائے پنڈورا پیپرز کا ٹاسک پرائم منسٹر انسپکشن ٹیم کو دیا گیا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist