گورنر سٹیٹ بنک کو نہ ہٹایا تو اسلام آباد کا گھیراو کریں گے ، امیر جماعت اسلامی نے سود ی نظام کےخلاف اعلان بغاوت کردیا

Written by on January 2, 2022

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آج ہماراسٹیٹ بینک اب ہمارا نہیں، گورنر سٹیٹ بنک آئی ایم ایف کو جوابدہ ہے، اس سے استعفیٰ لیا جائے، اگر گورنر سٹیٹ بنک کو نہ ہٹایا گیا تو ہم سٹیٹ بنک کا گھیراؤ کر سکتے ہیں، ملک میں مہنگائی کرپٹ حکمرانوں اور سودی نظام کی وجہ سے ہے،آج ملک میں مہنگائی اور سودی نظام کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہیں،سودی نظام یہودی نظام معیشت ہے،اس کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کو سودی اور کرپٹ نظام کے لیے نہیں بنایا گیا تھا،قائداعظمؒ نے خود سود کے خلاف اسلامی نظام معیشت کی بات کی تھی،آئین پاکستان بھی سودی نظام کو یکسر مسترد کرتا ہے،آئین پاکستان کا تقاضا ہے ملک میں سودی نظام نہ ہو، سودی نظام کے علمبردار سود خور حکمران ہیں،سودی نظام کا وجود آج امریکہ و برطانیہ میں ختم ہو رہا اور جاپان نے شرح سود کو صفر کر دیا لیکن ہمارے ملک کے معاشی نظام کو ایک سازش کے تحت سود کی زنجیروں میں چکڑا گیا،سودی نظام معیشت کی وجہ سے پاکستان کا ہر بچہ مقروض ہے،ملکی آمدنی کا 35 سے 40 فیصد سودی قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہےلیکن حکومت مدینہ کی اسلامی ریاست کے جھوٹے دعوے کرتی ہے، 75 سالوں کا تجربہ کہتا ہے ملک سودی نظام کی وجہ سے ترقی نہیں کر سکا،سینیٹ سے بغیر سود اوپن تجارت کا بل پیش ہو کرمشترکہ طور پر منظور بھی ہوا، لیکن حکومت قومی اسمبلی میں اس کو پیش نہیں کرنا چاہتی،حکومتی ناکامی کے ساتھ اپوزیشن کی ناکامی اور ملی بھگت پہلے دن سے واضح ہے،ایکسٹینشن، ایف اے ٹی ایف سے منی بجٹ تک اپوزیشن نے ہر موقع پر سہولت کاری کا کام کیا،حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میچ پہلے دن سے فکس ہے،اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گاکہ اپوزیشن عوام کے مسائل پر بات کرنے کی بجائے حکومت کی سہولت کار بنی ہوئی ہے،ڈیل اور ڈھیل کے چکر میں قوم کا جینا حرام کر دیا گیا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist