کورونا کی نئی لہر کا خدشہ، اسد عمر نے عوام سے اپیل کردی
Written by Prime FM92 on January 2, 2022
کرونا کی نئی لہر کے خدشے کے بعد اسد عمر نے عوام سے بڑی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں این سی او سی سربراہ اسد عمر نے کہا کہ کوویڈ کی نئی لہر کی گزشتہ چند ہفتے سےتوقع کی جارہی تھی، اب پاکستان میں اس کے واضح شواہد ملنے لگے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کراچی میں کرونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جینوم سیکونسنگ سے اومی کرون کےبڑھتےکیسز کا کراچی میں خصوصاًپتہ چلا۔
اپنے ٹوئٹ میں این سی او سی سربراہ نے کہا کہ یاد رکھیں! کرونا کےخلاف بہترین تحفظ ماسک پہننا ہے۔