نوازشریف چوروں کے چمپئن، کرپشن اور چوری کا ورلڈکپ جیتا ہوا ہے ، فرخ حبیب کے ن لیگی قائد پر تابڑ توڑ لفظی حملے
Written by Prime FM92 on January 2, 2022
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے قائد پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف چوروں کے چیمپئن ہیں، واپس آئے تو اڈیالہ جیل کی وین ایئر پورٹ پر ان کو لیجانے کیلئے موجود ہو گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے آنا ہے تو اڈیالہ جیل کی وین ایئر پورٹ پر ان کو لیجانے کیلئے موجود ہو گی،وہ چوروں کےچمپئین اور ورلڈ لیڈر ہیں، انہوں نےکرپشن اور چوری کا ورلڈکپ جیتا ہوا ہے،وہ لندن میں محلات بنا لیتے ہیں،شہبازشریف کی ٹی ٹیاں سامنے آجاتی ہیں،لیگی صدر فوٹوشوٹ وزیراعلیٰ تھے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار بات کم کام زیادہ کر رہے ہیں، پچھلےسال وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے98 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کیا، تاریخ کاسب سے بڑا ترقیاتی پروگرام موجودہ پنجاب حکومت چلارہی ہے،صحت کارڈ سےپاکستان کاہیلتھ کیئرسسٹم اپ گریڈ ہونےجا رہاہے، پنجاب کےہر خاندان کو 10 لاکھ مالیت کا کارڈ دیا جا رہا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب سے صحت کارڈ کا اجرا کیا،نجی کمپنیاں ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کریں۔