نئے سال کا جشن، کراچی میں 12افراد اندھی گولیوں کا شکار ہو کر زخمی ہوگئے

Written by on January 1, 2022

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں نئے سال کی آمد کا جشن کئی شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ،مختلف علاقوں میں اندھی گولیاں لگنے سے 12افراد زخمی ہو گئے ۔

مقامی میڈ یا کے مطابق نئے سال کے جشن کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھر پور ہوائی فائرنگ کی گئی ۔اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آئی۔ فائرنگ کے واقعات صدر ، رنچھوڑ لائن ،کورنگی ،بلدیہ ،عزیز آباد ، گرو مندر ، کالا پل سمیت دیگر علاقوں میں پیش آئے ۔ کورنگی اور سرجانی میں اندھی گولیوں سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ کالا پل اور زینب مارکیٹ میں بھی دو افراد اندھی گولیوں کی زد میں آئے ۔ گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں مختلف واقعات میں آٹھ افراد اندھی گولی کا نشانہ بنے ۔ زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امدادی دی جا رہی ہے ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist