ستاروں کی روشنی میں آپ کا نئے سال کا پہلا دن کیسا رہے گا؟

Written by on January 1, 2022

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 صورتحال قدرے نازک سی چل رہی ہے، جسکی وجہ سے خاص کامیابی حاصل نہیں ہو رہی آپ کو اپنے روحانی معاملات تیز کرنے ہوں گے اور ابھی صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ چھوٹی موٹی باتوں سے بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں حالانکہ زائچے میں کوئی بھی خطرناک بات نہیں ہے۔ آپ بالکل بے فکر ہو کر اپنے روز گار کی طرف توجہ دیں اللہ برکت عطا فرمائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 ان دنوں صحت کا خانہ کمزور ہونا شروع ہو گیا ہے آپ فوری طور پر اس سلسلے میں صدقے کا آغاز کر دیں۔ تاکہ خرابی سے بچا جا سکے اور گھریلو ماحول کو بھی ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آج عارضی سی رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے اور جس بھی طرف سے کوئی وعدہ تھا وہ بھی پورا نہیں ہوگا۔ اس لئے قدرے مایوسی سے ہو سکتی ہے۔ مگر کل تک تو ہر حال میں صبر کرنا ہی ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 خواتین اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور گھریلو ماحول میں صبر و تحمل کا مظاہرہ بھی کریں روز گار کے حوالے سے پریشان نہ ہوں اس میں واضح بہتری ملتی دکھائی دے رہی ہے ان شاءاللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 سورة قلم کی آخری دو آیات کی صبح و شام تلاوت لازمی کریں اور نظر بھی روزانہ کے حساب سے ضرور اتاریں۔ آپ کافی دنوں سے بندش جیسی صورتحال کا شکار دکھائی دے رہے ہیں یہ رکاوٹ ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 اپنے دل و دماغ سے فضول قسم کے خیالات کو نکال دیں اور اچھا ہی سوچیں اللہ پاک انسان کے گمان کے ساتھ ساتھ ہیں۔ نیت کو بھی بالکل صاف رکھیں ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 قدرے زائچے میں بہتری آئے تو ہے۔ لیکن ابھی پوری طرح نہیں کھلا۔ آپ بس تھوڑا سا انتظار اور کر لیں ان شاءاللہ اور مزید بہتری آئے گی۔ فی الحال آج اچھا دن ہی ثابت ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 صرف تھوڑا سا سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے اور مناسب حکمت عملی و محنت ان شاءاللہ اب وقت قریب ہے جس سے آپ کو بے حد شاندار فائدے سے نوازے گا میرا رب۔ توجہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 مخالفین آج چوکنا اور آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں آ پکی توجہ اس طرف ہونا بے حد ضروری ہے اور جس بھی بات میں ذرا سا شک گزرے اس کی فوری توجہ دے کر دیکھیں لاپرواہی نہیں کرنی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 آپ کی نیت کے ساتھ رہے گا آج کا دن جیسی نیت ویسا ہی پھل ملے گا۔ آج ایک چھپی ہوئی بات بھی سامنے آنے کا اندیشہ ہے۔ لیکن ہر معاملے میں اپنے غصے کو بھی ٹھنڈا رکھنا ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 تھوڑی سی بہتری دکھائی دے رہی ہے۔ زائچے میں امید ہے کہ آنے والے دن روزانہ کے حساب سے بہتر ہوتے چلے جائیں گے۔ آج ضرورت کے تحت رقم بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist