اسلام آباد میں ایک ہی دن میں اومی کرون کے کیسزمیں بڑا اضافہ

Written by on January 1, 2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہی دن میں مزید 34 افراد میں عالمگیر موذی وباکورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں ایک دن میں 34 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تشخیص کی تصدیق کی ہے جس کے بعد اسلام آباد اومی کرون کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں صرف 6 روز کے دوران مجموعی طور پر 64 اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور ان میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔  


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist