کراچی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

Written by on December 31, 2021

روشنیوں کے شہر میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی اقبال میمن نے سال نو کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی، دفعہ 144 ہوائی فائرنگ کے واقعات کے باعث نافذ کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز تعینات کی جائےگی، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ حساس مقامات پر پولیس پوائنٹس پر موجود رہیں گی۔تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے، اقبال میمن نے سی وی اور دیگر حساس مقامات پر ٹریفک کنٹرول کے لیے پلان بنانے کی ہدایت کی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist