عوامی نیشنل پارٹی نے منی بجٹ مسترد کر دیا، ٹیکس استثنی واپس دینے کا مطالبہ

Written by on December 31, 2021

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے منی بجٹ مسترد کرتے ہوئے ٹیکس استثنی واپس دینے کا مطالبہ کردیا۔

اے این پی کے نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کی خواہش اور شرائط پر منی بجٹ لایا گیا، ملک کو عالمی ادارے کے ایما پر چلایا جارہا ہے، منی بجٹ اور اس قانون سازی پاکستان کی معاشی خودمختاری ختم کرنے کی طرف خطرناک قدم ہے، پاکستان کے مرکزی بینک کو آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دیا ہے جس کے سربراہ کسی کو جوابدہ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ ملک عوامی مفاد کی بہتری کیلئے چلایا جائیگا یا آئی ایم ایف کی خواہش پرپالیسیاں بنے گی؟ اب مہنگائی مزید بڑھے گی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص رقم کو بھی کم کیا جائیگا، عوام پہلے سے مہنگائی کا شکار ہے، مزید بوجھ ڈالنا خودکشی پر مجبور کرنے کے مترادف ہے، حکومتی اعدادوشمار کے مطابق کشکول توڑنے والوں نے تین سالوں میں 37ارب 85کروڑ ڈالرکے غیر ملکی قرضے لیے، مِنی بجٹ میں تقریبا 150اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے اور بوجھ صرف عوام پر پڑے گا،حکومت اپنی جیبیں بھرنے کیلئے 350ارب روپے سے زیادہ اضافی رقم عوام سے وصول کرنا چاہتی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist