ڈیلٹا اور اومی کرون کی قسمیں دنیا میں تباہی مچانے والی ہیں ، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ
Written by Prime FM92 on December 30, 2021
عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے انتباہ جاری کیا کہ اومی کرون اور ڈیلٹا کی مختلف قسموں سے متعلق پریشانی کا سامنا ہے ، یہ دونوں قسمیں مشترکہ طور پر کورونا کیسز کا سونامے لانے کی طرف بڑھ رہی ہیں ۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دنیا سال 2022 میں اس وباء کی بد ترین صورتحال کو ماضی کا حصہ بنا دے گی ، اومی کرون کے پھیلاؤ کی رفتار بہت زیادہ ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی اومی کرون کے 75 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق اومی کرون کے سب سے زیادہ کیسز کراچی سے سامنے آئے ، کراچی سے اب تک 33 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر اسلام آباد ہے جہاں اومی کرون سے متاثرہ 17 افراد سامنے آچکے ہیں ۔
لاہور میں 13 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے 12 مسافروں میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ۔ پاکستان میں اومی کرو کا پہلا کیس 13 دسمبر کو رپورٹ ہوا تھا، ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد وباء کیخلاف موثر ہیں ۔