چینی ، آٹا، گھی ، بجلی،مٹن اور بیف مہنگا جبکہ چکن ،دال ماش،دال مونگ،انڈے ، ٹماٹر سستے ہوئے ، ادارہ شماریات

Written by on December 30, 2021

رواں سال کیا مہنگا ہوا کیا سستا ہوا ، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق چینی ، آٹا ، گھی ، بجلی ، مٹن اور بیف مہنگا جبکہ چکن ، دال ماش ، ڈال مونگ ، انڈے ، ٹماٹر سستے ہوئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شماریات کے مطابق رواں سال کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا  ، رواں سال چینی اوسط 7روپے 53 پیسے  مہنگی ہوئی جس کے بعد  چینی کی اوسط قیمت 84 سے بڑھ کر 91روپے53 پیسے فی کلو ہوگئی۔ رواں سال   چینی کی قیمت140 روپے فی کلو تک بھی پہنچی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 199روپے 78پیسے مہنگا ہوا،  20 کلو کا تھیلا اوسط 973.78 سے 1173.56روپے ہوا، رواں سال گھی کی اوسط فی کلو قیمت142روپے75 پیسے بڑھی ۔ ایک سال میں بجلی چارجز 3 روپے40 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے،  بجلی چارجز 4.05 روپے سے بڑھ کر 7.45 روپے فی یونٹ ہوگئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں مٹن 163روپے68 پیسے،بیف 100روپے41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،  ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ایک ہزار 22 روپے87 پیسے مہنگا ہوا ، تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے13 پیسے کا اضافہ ہوا ،  دہی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے12 پیسے کا اضافہ ہوا ، رواں سال دال مسور 52روپے86 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،دال چنا کی اوسط قیمت17 روپے24 پیسے فی کلو بڑھی ۔ ایک سال میں گڑ 13 روپے 50 پیسے ،  لہسن 43روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا  ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist