ہر جماعت چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے مگر فیصلہ کیا ہوا، شیخ رشید کھل کر بول پڑے

Written by on December 29, 2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہر جماعت کی خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ   اس کے سر پر ہاتھ رکھے مگر  اسٹیبلشمنٹ   نے فیصلہ کیا ہے کہ جو جماعت اقتدار میں آئے گی وہ اس کے ساتھ ہے ۔بھارت کے رافیل طیارے خریدنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان  عظیم ہیں اور اپنے دفاع سے غافل نہیں ، رافیل کے توڑ میں جے ایس 10فلائنگ پریڈ کرے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آمد کا شور مچا ہوا ہے ، کوئی کہتا ہے کہ وہ آرہا ہے اور کوئی کہتا ہے کہ نہیں آرہا ، نواز شریف کے آنے سے کیا فرق پڑے گا؟ ، یہیں سے گئے تھے ، لوٹ بھی آئیں گے تو کیا ہو جائے گا؟، کچھ نہیں ہونے والا ، عمران خان 5 سال پورے کریں گے  اور پانچویں سال میں مہنگائی کا خاتمہ بھی کرینگے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist