خواجہ آصف نے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی لوکل برانچ قرار دے دیا
Written by Prime FM92 on December 29, 2021
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی لوکل برانچ قرار دیدیا کہ پاکستان انٹرنیشنل مالیاتی اداروں کی کالونی بن چکا ہے ۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم منی بجٹ کی بھرپور مخالفت کریں گے ، سٹیٹ بیک آئی ایم ایف کی لوکل برانچ بن گیا لیکن بات یہاں پر ہی ختم نہیں ہو رہی ، اگر یہ آگے بڑھی تو بات نیوکلیئرپروگرام تک جائے گی ۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمیں مہنگائی کے خلاف ڈھال بننا ہوگا، منی بجٹ کی ڈٹ کرمخالفت کریں گے۔