بینظیر ایک تحریک، جہد مسلسل ، مضبوط قیادت اور مثالی عالمی لیڈر کا نام ہے ، بلاول بھٹو

Written by on December 27, 2021

بینظیر بھٹو کی آج 14ویں برسی منائی جا رہی ہے ، اس موقع پر ان کے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے کہا کہ  بینظیر ایک تحریک ، جہد مسلسل ، مضبوط قیادت اور مثالی عالمی لیڈر کا نام ہے جن کی عوام کیلئے کاوشوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو ایک عوامی رہنماء  تھیں جنہوں نے  پاکستان میں اتحاد و ہم آہنگی اور ترقی پسند سوچ کو فروغ دیا ۔ انہوں نےبطور وزیر اعظم شدید مخالفتوں اور رکاوٹوں کے  ملک میں عوام دوست پالیسیاں متعارف کرائیں ،  ان کے عوامی خدمت پر مبنی بیشمار اقدامات تھے ، انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کیا ،  بینظیر کا وطن کے دفاع کیلئے میزائل ٹیکنالوجی  کا تحفہ ایک ناقابل فراموش تحفہ ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist