ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی
Written by Prime FM92 on December 26, 2021
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ نواز شریف آج نشان عبرت بن چکے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں ۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا سے متعلق عالمی سطح پر آواز اٹھائی اور دنیا بھر میں اسلام کا مقدمہ لڑا ، پاکستان نے کورونا کی صورتحال پر بہتر حکمت عملی سے اقدام اٹھائے اور قابو بھی پایا ، ہم بلوچستان کی محرومیوں کو ختم کریں گے ، ہم نے بلوچستان میں سب سے بڑا ترقیاتی پیکج دیا، بلوچستان سےلسانیت کی تفریق کاخاتمہ کریں گے۔