پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کے لیے اضافی فنڈز جاری کردئیے
Written by Prime FM92 on December 26, 2021
پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے 26 ارب روپے کا اضافی فنڈ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں جاری تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے لیے اضافی فنڈ دے رہی ہے ۔جس پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو 7 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بجٹ دے دیا گیا ہے ۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو 18 ارب 52 کروڑ روپے کا اضافی بجٹ دیا گیا ہے ۔محکمہ صحت کے دونوں محکموں نے حکومت 34 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی۔لاہور میں ایک ہزار بیٹ پر ہستپال کی تعمیر کے لیے 6 ارب روپے کا بجٹ دیا گیا۔لاہور میں نئے ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر کے لیے بھی فنڈ جاری کردئیے گئے۔ پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے لیے بھی بجٹ دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے یہ بجٹ ایڈیشنل ریسورسز کی مد میں محکمہ صحت کو جاری کیے ہیں۔