نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق رحمان ملک کاحیران کن بیان سامنے آگیا

Written by on December 26, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہےکہ ن لیگ کے قائد  نواز  شریف کو ملک میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء کے بیانات سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ بوکھلائے ہوئے ہیں، بیانات سے لگتا ہے کہ کہیں طوفان اٹھا ہے اور دال میں کچھ کالا ہے۔ 

سابق وزیراعظم  بینظیر بھٹو کی شہادت سے متعلق کتاب “محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت” کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران رحمان ملک نے کہا

کہ  نواز شریف  کا ملک ہے انہیں کوئی پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، یہ تو وقت بتائے گا

کہ نواز شریف کے آنے پر حکومت رہے گی یا جائے گی؟ دیکھنا ہے کہ ان کے آنےکے لیے طریقہ کار  کیا ہو گا،

یہ صرف نواز شریف بتاسکتے ہیں کس لیے اور کیوں آ رہے ہیں اور  آخر پاکستان آکر کیا کریں گے

لیکن یہ نواز شریف کا ملک ہے اور انہیں پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist