افغانستان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پاکستان سمنگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Written by on December 26, 2021

کسٹمز حکام نے طورخم بارڈ پر دو بڑی کارروائیوں میں ساڑھے 11 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن، چرس افیون اور آتشی مواد(فائر کریکر) پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق محکمہ کسٹمز کے حکام نے پہلی کارروائی میں کروڑ روپے مالیت کی منشیات جبکہ دوسری کارروائی میں پیاز کی آڑ میں فائر کریکر سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنادی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے افغانستان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ کسٹمز حکام نے طورخم پاک افغان بارڈر پر پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے سے زائد کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات طورخم بارڈ کے راستے پاکستان داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپارکھی تھی، طورخم پر واقع کسٹمز اسٹیشن پر افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے ٹرک کی جامع تلاشی لی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات سمگل کے لیے ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانے ویلڈنگ مشین کے ذریعے کھولے گئے۔ ٹرک کے خفیہ خانوں سے کئی کلو گرام ہیروئن، چرس اور افیون سمیت دیگر منشیات برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ہے۔دوسری کارروائی میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 5 ہزار 413 کلو گرام آتشی مواد(فائر کریکر)برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist