گیس کی فراہمی 15 جنوری تک مزید کم ہوجائے گی، سیکرٹری پاور ڈویژن نے خبردار کردیا

Written by on December 25, 2021

سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ گیس کی فراہمی 15 جنوری تک مزید کم ہوجائے گی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا سینٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر غور آیا، اجلاس میں کمیٹی ارکان بجلی کے بل زیادہ آنے پر پھٹ پڑے اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں انڈسٹری کے بجلی بل بہت زیادہ آئے ہیں۔سینٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ میرا لاجز میں بجلی کا بل 32 ہزار روپے سے زائد آیا ہے، 18 ہزار 362 روپے بجلی قیمت اور باقی ٹیکسز شامل ہیں جس پر سیکرٹری پاور آصف حسین نے کہا کہ میرا بجلی کا بل بھی اتنا ہی آیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist