کامیاب جوان پروگرام ، عثمان ڈار نے کھیلوں کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

Written by on December 25, 2021

معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈارنے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کامیاب جوان پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے نوجوانوں کو غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل رکھنے کےلئےچارارب روپے کےچارنئےمنصوبےشروع کئےگئےہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکرٹری اولمپین آصف باجوہ سےملاقات کےدوران گفتگو کرتےہوئےعثمان ڈارنےکہاکہ نوجوانوں کی کھیل کےمیدان میں صلاحیتوں اورلگن کوسمجھتے ہوئے کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ اور سپورٹس اکیڈمیز کاقیام عمل میں لایاجارہاہے،خصوصاخواتین کی شمولیت کویقینی بنانےکےلئےملک بھرمیں دس مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں،کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ کےپہلےفیز میں12کھیل بشمول ہاکی،کرکٹ،فٹ بال،ہینڈ بال،ریسلنگ،ویٹ لفٹنگ،سکواش،والی بال،جوڈو،باکسنگ اور ایتھلیٹکس شامل ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist