وزیراعظم صوبہ خیبرپختونخوا میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد پنجاب سنبھالنے نکلے ہیں: شہباز شریف
Written by Prime FM92 on December 25, 2021
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم صوبہ خیبرپختونخوا میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد پنجاب سنبھالنے نکلے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ عوام کے بدلہ لینے کا وقت ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور ان کی نااہلی کا بدلہ لینے کا وقت ہے۔ملک کو ’’نانی ویہڑا‘‘ سمجھ رکھا ہے،کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں کبھی دوسرے کو ، آصف زرداری شہبا زشریف نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے لاہورمیں نالج پارک کا دوبارہ افتتاح گھبراہٹ پر قابو پانے کی کوشش تھی۔