’’نوازشریف کی نااہلی ختم کرانے کیلئے راستے نکالے جارہے ہیں، اگر۔۔۔‘‘وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کیا کہا؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

Written by on December 25, 2021

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کے اجلاس کے دوران کہا کہ نواز شریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ترجمانوں کے اجلاس میں ان کا کہناتھا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پانامہ میں نواز شریف کا نام آیا اور عدالت نے ڈس کوالیفائی کیا، ایک مجرم کی سزا ختم کر کے کیسے چوتھی بار وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی ختم کرانے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں، اگر نواز شریف کی سزا ختم کرنی ہے تو ساری جیلیں کھول دینی چاہئیں، چھوٹے کیسز میں ملوث لوگ جیلوں میں اور بڑے چوروں کے لیے راستے نکالے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist