خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Written by on December 25, 2021

 خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بٹگرام،شانگلہ ،بشام، سوات سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ دو تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔زلزلوں کے جھٹکوں کے ساتھ ہی لوگ کلمہ طیبہ  کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہ ملی ہے


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist