پنجاب میں بارشیں کب سے شروع ہوں گی ؟ محکمہ موسمیات نے سموگ اور دھندسے پریشان شہریوں کو نوید سنا دی

Written by on December 24, 2021

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کاامکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈائریکٹر میٹ آفس ڈاکٹر ظہیر بابر کا کہناتھا کہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں کا امکان ہے ، ارشوں سے پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند اور آلودگی میں کمی ہو گی ۔ملک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے اس لیے شہری احتیاط کریں ۔ان کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور کے پی کے کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist