صدر مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے دو ججز کی مستقل تعیناتی کی منظوری دیدی ، نوٹیفکیشن جاری

Written by on December 24, 2021

صدرمملک عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے دو ججز کی مستقل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سات دسمبر کو جسٹس بابرستار اور جسٹس طارق محمود کا بطور مستقل جج اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی ، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ جب سے دونوں ججز نے حلف لیا تب سے مستقل تصور ہوں گے ،دونوں ججز کو ایک سال قبل ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist