ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
Written by Prime FM92 on December 24, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے لئے آج اچھی خبر ہے اور اولاد کا خانہ بھی بہتری ظاہر کر رہا ہے اس وقت گھر والوں کو آپ کی بہت ضرورت ہے۔ اب کچھ توجہ ان کی طرف بھی دیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کیوں بلا وجہ اپنے معاملات کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں آپ روزانہ 450 مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل پڑھ لیا کریں پریشانیاں اور مشکلات آپ سے دور رہیں گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صرف سیدھے راستے پر چلیں شاٹ کٹ ااستعمال نہ کریں۔ رزق کا معاملا خاص طور پر حلال ہونا چاہئے اور جو لوگ کسی بھی رسک میں لگے وہ پھنس جائیں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن اہم ہے اور آپ کو کسی خاص کام کے ہونے کی خوشخبری دے رہا ہے اور کافی دنوں سے دماغ میں جو پریشانی چل رہی تھی اس کا حل بھی مل جائے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کسی بھی ایسے کام کو مت چھیڑیں جس کے بارے میں آپ جانتے نہیں ہیں اس لئے جو جانتے ہیں اگر اس میں اپنی کوشش تیز رکھیں گے تو کامیابی زیادہ قریب ہو گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
حالات بہتر سے بہتر ہونے کی امید تو ہے۔ مگر آپ کی زدگی میں اب کوئی نیا سلسلہ بھی آ سکتا ہے۔ اس وقت ستارہ بڑی اچھی پوزیشن پر ہے اللہ سے اچھے کی امید رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بدلتے ہوئے حالات پر نظر رکھیں اور بڑی ہی دور اندیشی سے فیصلے کرنے میں آپ نے آج کا دن غلطی کی گنجائش نہیں دے رہا۔ خود ہی سارے معاملات کو چیک ضرور کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
لوگوں کا رویہ اب بدل رہا ہے آپ کو اب ان کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ جان بوجھ کر خود ان کے درمیان گھسنے کی کوشش نہ کریں اور اس میں آپ کا فائدہ ورنہ مسئلہ ہوگا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن حالات میں آپ نے دن گزارے ہیں آپ کی ہمت ہے۔ اب ان شاءاللہ صورتحال بدلنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا اور آج کچھ ضرورت بھی پوری ہونے کی امید ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس بھی قسم کے حالات سے گزر رہے ہیں۔ یہ سب عارضی ہیں ان شاءاللہ جلد اچھے دن دیکھنے کو ملیں گے۔ آج کا دن صورتحال اہم تبدیلی بھی ظاہر کر رہا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے ان شاءاللہ کوئی اچھی خبر ہے اور روز گار میں بہتری کے لئے چند اہم فیصلے بھی ضروری ہیں۔ اس لئے نہایت سوچ کر چلنا ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقہ صدقہ اور صرف صدقہ یہ آج کا اہم سبق ہے۔ آزمائشی پوزیشن پر صدقہ صورتحال میں انشا اللہ بہتری لائے گا اور بلا کو ٹال دے گا۔ دشمن بھی بھاگ جائیں گے۔