تعلیمی مسائل میں اضافے کابڑا سبب طلبہ یونینز نہ ہونا ہے ،طلبہ یونین پر پابندی ہٹائی جائے ،سراج الحق کا مطالبہ

Written by on December 24, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے علم دشمن اقدامات کی وجہ سے ملک کی آئندہ نسلیں تباہ ہو رہی ہیں،تعلیم کاروبار بن گئی، غریب کا بچہ مزدوری،حکمرانوں کےشہزادے اور شہزادیاں مہنگے ترین تعلیمی اداروں میں جاتےاور لندن اور امریکا کے لگژری اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں،تعلیمی انقلاب لانےکےدعویدار بتائیں ملک کےتین کروڑ بچے سکولوں سے باہر کیوں ہیں؟ عام آدمی اپنے بچے کی سکول کالج کی فیس تک نہیں دے سکتا،سرکاری سکول بنیادی انفراسٹرکچر سے محروم، بچیوں کے سکولوں میں لیٹرینیں تک نہیں،پاکستان کا تعلیمی بجٹ خطے کے تمام ممالک سے کم ہے،طلبہ یونین پر پابندی ہٹائی جائے،تعلیمی مسائل میں اضافے کابڑا سبب طلبہ یونینز نہ ہونا ہے،طلبہ کےبار بار مطالبوں اورمظاہروں کےباوجود حکومت ٹس سےمس نہیں ہو رہی،حکمران طبقہ یونیورسٹیوں کی نوجوان قیادت سےخائف ہے،  ایوانوں پر قابض جاگیردار اور وڈیرے نہیں چاہتے کہ ملک کے پڑھے لکھے نوجوان آگے آئیں،حکمران نوجوانوں کو صرف اور صرف استعماری ایجنڈے کی تکمیل کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں،اسلامی جمعیت طلبہ ظالم اشرافیہ کے ایجنڈے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،اسلامی جمعیت طلبہ نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں اسلام پسنداور محب وطن قیادت فراہم کی۔جب تک جمعیت موجود ہے اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی نظریاتی سرحدیں محفوظ ہیں، 75برسوں میں اسلامی جمعیت طلبہ نے تین نسلوں کو اسلام اورملک سےمحبت سکھائی،جمعیت کےکارکنان پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہےکہ وہ خودبھی معاشرہ میں رول ماڈل بنیں اور نوجوانوں کو بھی اسلام اور نظریہ پاکستان سے محبت کادرس دیں،ملک کی نظریاتی اساس اور معاشرہ کی اخلاقی اقدار کی حفاظت ہماری اوّلین ذمہ داری ہے،ہماری جدوجہد کا مقصد پاکستان کو عظیم اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist