امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ ، بھارت، اسرائیل میں نیو ایئر تقریبات پر پابندی

Written by on December 23, 2021

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی وبا اومیکرون اور بڑھتے ہوئے کیسز کی نئی لہر کی وجہ سے نئی پابندیاں متعارف کرا دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کیسز کی تعداد ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد یورپ اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں نئی پابندیاں متعارف کرادی گئی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا میں پونے دو لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم امریکی صدر جو بائیڈن وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 81 ہزار 264 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام تیزی سے پھیلتے ہوئے امیکرون کی وجہ سے پریشان ہیں لیکن ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اومیکرون کے حوالے سے تحفظات ہونے چاہئیں لیکن گھبرانا نہیں چاہیے، یہ مارچ 2020ء نہیں ہے بلکہ اب 20 کروڑ لوگوں کو مکمل ویکسین لگ چکی ہے اور ہم تیار ہیں۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist