“ویک اینڈ پر اتنی بارش ہوگی کہ طغیانی آجائے گی” محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Written by Prime FM92 on December 23, 2021
رواں سال کے آخری ویک اینڈ سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ بارشوں کے باعث پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ کی موجودہ صورتحال اور بارانی علاقوں میں پانی کی قلت میں کمی کا امکان ہے۔بارشیں گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اوراتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے اضلاع سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباداورکوہلو کے برساتی ندی نالوں میں ظغیانی کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ مری، گلیات، کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، استور، سکردو، ہنزہ، گلگت، نیلم ویلی، باغ اور حویلی کے اضلاع میں شدید برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔