کامران عادل کو ڈی آئی جی آپریشن پنجاب تعینات کردیا گیا

Written by on December 22, 2021

 پنجاب حکومت نے کامران عادل کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ 

  ڈی آئی جی کامران عادل کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، فرض شناس اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔ ڈی آئی جی کامران عادل کا تعلق تیسویں کامن سے ہے انہوں نے 2003میں بطور اے ایس پی پاکستان پولیس سروس جوائن کی۔ کیرئیر کے آغاز میں کامران عادل نے اسلام آباد میں اے ایس پی صدر،اے ایس پی سٹی، سٹاف آفیسر ٹو آئی جی اسلام آباد، اور اے ایس پی شہزاد ٹاؤن کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔ ایس پی رینک پر پروموشن کے بعد کامران عادل نے ایس پی سٹی اسلام آباد، ایس پی سی آئی ڈی اسلام باد اور ایڈیشنل ایس پی پوٹھوہار ڈویژن راولپنڈی کے عہدوں کی ذمہ داریاں ادا کیں۔ کامران عادل نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور، ایڈیشنل ایس پی قصور، ایس پی سیکیورٹی -Iسیکورٹی ڈویژن لاہور کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔ کامران عادل اے آئی جی کیرئیر پلاننگ، پی ایچ کیو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ پولیس فورس پنجاب، ڈپٹی ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی اور ایس پی آر آئی بی ملتان کے عہدں پر بھی تعینات رہے۔کامران عادل نے اے آئی جی لیگل، HRC، سی پی او پنجاب کے عہدے پر بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔ ایس ایس پی رینک پر پروموشن کے بعد کامران عادل کو ایس پی ٹریننگ پی ایچ پی، پی ٹی سی چوہنگ، اے آئی جی لیگل، HRC، سی پی او کے عہدے پر تعینات کیا گیا جس کے بعد انکا تبادلہ اسلام آباد پولیس میں ہوگیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist