سرحد کا نام خیبر پختونخوا رکھا تو اسفند یار ولی جیسا بہادر آدمی بھی رو پڑا، آصف زرداری
Written by Prime FM92 on December 22, 2021
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر زخم پر مرہم رکھے ہیں، ان کی حکومت نے صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخوا رکھا تو اسفند یار ولی جیسا بہادر آدمی بھی رو پڑا۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ پارٹی کارکن ہماراسرمایہ ہیں، ہم نےاپنےمنشورمیں کبھی جھوٹےوعدےنہیں کیے، ہم نےملکی ترقی کےلئےآگےبڑھ کرکام کیا، انہوں نےانجینئرڈانتخابات کےذریعےہمیں باہرکردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب پیپلز پارٹی کی حکومت نےخیبرپختونخواکانام رکھاتواسفندیارجیسادلیرشخص روپڑا، ہم نےہرزخم پرمرہم رکھےہیں۔