اگر یہ آزاد میڈیا ہے تو غلام میڈیا کیسا ہوگا؟ مریم نواز کی لیک آڈیو پر فواد چوہدری نے سوال اٹھا دیا

Written by on December 22, 2021

 وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات  فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ‘مریم نواز کی پےدر پے آنیوالی آڈیوز نے پاکستان کے میڈیا سٹرکچر کی خامیاں سب کے سامنے آشکار کر دیں ہیں اگر ایسا میڈیا آزاد میڈیا ہے تو پھر غلام میڈیا کیا ہو گا؟ میڈیا کی آزادی مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے ۔’

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں انکو جیو اور دنیا نیوز کے حوالے سے بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist