لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
Written by Prime FM92 on December 20, 2021
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے آخری ہفتے میں صوبائی دارالحکومت میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں نے شمال مغربی ہواؤں کے ساتھ لاہور کا رخ کرلیا،شہر کا درجہ حرارت رات کے اوقات میں3 ڈگری سیٹی گریڈ تک گر جائے گا۔رواں ہفتے درجہ حرارت مزید کم ہوگیا،دن کے اوقات میں لاہور کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، ہوا میں نمی کا 65 فیصد رہا۔بارش کے ہونے سے ائیر کوالٹی انڈکس میں بھی بہتری کی امید ہے۔