ق لیگ نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹیں گرادیں

Written by on December 20, 2021

سرگودھا سے پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سرگودھا کے جنرل سیکرٹری چودھری وارث ندیم وڑائچ، یوسی بھابھرا سے ن لیگ کے چیئرمین چودھری آصف رانجھا اور سابق چیئرمین چودھری محمد باطن رانجھا نے مسلم لیگ ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔تینوں نے رہنماؤں نے آج (اتوار کو) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں۔ لیڈر کو پتہ ہوتا ہے کون سا کام کس سے اور کب لینا ہے۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب جو ٹیم بنائی تھی اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist