شبلی فراز پر حملہ، فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے

Written by on December 20, 2021

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ” اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی، خدا کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔”

خیال رہے کہ  شام چھ بجے کے قریب شبلی فراز پر نامعلوم افراد نے درہ آدم خیل میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وفاقی وزیر محفوظ رہے تاہم ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ شبلی فراز کے مطابق فائرنگ سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist