خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ آج ہوگی
Written by Prime FM92 on December 20, 2021
خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب کے پولنگ (آج)پیر 20 دسمبر کو ہوگی،ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے پرخالی ہونے والی سینٹ کی سیٹ کےلئے چار امیدوار میدان میں ہیں،تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو میدان میں اتارا ہے،عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے شوکت امیرزادہ ،پیپلز پارٹی کے محمد سعید اورجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے ظاہرشاہ امید وار ہیں تاہم شوکت ترین کی کامیابی یقینی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جس کے لئے پولنگ سٹیشن اسمبلی عمارت کے اندر پرانے اسمبلی ہال میں قائم کی گئی ہے، ترجمان کے مطابق پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہیگی،صوبائی الیکشن کمشنر بحیثیت پرئذائیڈنگ آفیسر فرائض سرانجام دیں گے۔ترجمان کے مطابق اور ان کی معانت کے لئے الیکشن کمیشن کے چار فرائض پولنگ آفیسر کے طور پر تعینات کئے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق انتخاب کے لئے الیکٹورل کالج کی تعداد 145 ہے جو کہ صوبائی اسمبلی کے ممبران پر مشتمل ہے۔