افغانستان کی مدد کیلئے خصوصی اکاؤنٹ قائم، تنازعات کے حل کیلئے فقہ اکیڈمی بنانے پر اتفاق کیا ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی

Written by on December 20, 2021

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کی وزرائے خارجہ کونسل نے افغانستان کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاددوں پر خصوصی اسلامک ڈیولپمنٹ فنڈ ، نمائندہ خصوصی مقرر کرنے اور اقوام متحدہ کیساتھ مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے افغانستان کی صورت حال پر وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے پر پاکستان اور سعودی عرب کا شکریہ اداکرتےہوئےکہا کہ گذشتہ 40سالوں سے افغان عوام مشکلات کا شکار ہیں، یہ کانفرنس افغان معاملے پر ایک عظیم ترین ایونٹ تھا جسکے دورس نتائج مرتب ہوں گے ،یہ صرف ایک دن کی کانفرنس نہیں بلکہ اس کے تاریخی اثرات ہوں گے ،افغانستان کیلئے خصوصی اسلامک ڈیولپمنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس میں ممالک، گروپس حتی کہ کوئی بھی فرد انفرادی طور پربھی عطیات دے سکے گا ،ہم نے فنڈ قائم کیا ہے مگر ابھی افغان حکام سے رابطے میں نہیں ، رابطہ کر کے ان کی ضرورت کے بعد عطیات جمع کرنا شروع کر دیں گے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist