ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
Written by Prime FM92 on December 19, 2021
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج کل مالی معاملات میں سخت مشکل کا سامنا ہوگا اور کسی جانب سے اس کا سلسلہ بنتا ہوا بھی دکھائی نہیں دے رہا ہوگا، لیکن زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ان شاءاللہ اب صورت حال بدل رہی ہے۔ زائچے میں کافی بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔ آپ کو مالی حوالے سے بہتری ملے گی۔ عزت ،وقار بحال ہوگا اور اولاد کے یا گھر کے جس مسئلے کی وجہ سے پریشان تھے، وہ بھی حل ہونے کی امید ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دنوں سے روزگار کے معاملے کو لے کر سخت پریشان ہیں ،میرے اللہ نے چاہا تو اب جلد ہی ان کو خوشی کی خبر مل جائے گی اور جس طرف سے امید لگا کر بیٹھے ہیں، وہ بھی پوری ہونے کا امکان ہے۔ عرصہءدراز سے تبدیلی کے خواہشمند افراد بھی اب اچھا موقع حاصل کر سکیں گے ،اس سلسلے میں کوئی آفر آ سکتی ہے۔ آپ اپنے اندر بھی اچھی تبدیلی محسوس کریں گے اور سکون ملے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
گھریلو ماحول میں واضح انداز سے کشیدگی محسوس ہو رہی ہے، اپنی انا کا چکر ہے سب ،آپ اپنی ضد ختم کر لیں اللہ بھی راضی ہوگا اور اس کی مخلوق بھی، گھر میں سکون آ جائے گا۔ ان دنوں مالی حوالے سے ان شاءاللہ ایک بند دروازہ کھلنے کی امید ہے۔ جو لوگ سچے دل سے محنت کر کے اس پر چلنے کو تیار ہیں، ان کے لئے اب بہت کچھ ہے ۔وراثتی امور بھی سامنے آئیں گے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
قرض وغیرہ کے حوالے سے ان شاءاللہ آسانیاں پیدا ہوں گی ا ور جس شخص نے وعدہ کر رکھا ہے، وہ اس پر پورا اترے گا۔ آپ کو عرصہءدراز کے بعد روزانہ کے حساب سے بہتری کا سامنا رہے گا۔ روز گار کے حوالے سے اچھی خبر ہے ،اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی کوئی اہم پیش رفت ہو سکتی ہے، جو لوگ کسی جگہ نیا رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں ،لگتا ہے وہ اس میں کامیاب ہوں گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے لئے خود مشکل کھڑی نہ کریں، جو چیز پردئہ غیب سے مل رہی ہے، ابھی صبر، شکر کر کے اس کو رکھ لیں۔اس وقت حالات قدرے مشکل چل رہے ہیں، قدم آگے بڑھائیں گے، مگر آگے کی بجائے پیچھے کی طرف آتے محسوس ہوں گے۔ اس لئے خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر رہے گا۔ ان دنوں دل کو بھی قابو میں رکھیں جو آپ کو کسی اور جانب لے کر جا رہا ہے، جہاں حاصل کچھ نہیں ہوگا اور عزت بھی خراب ہو سکتی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں قریب ہو کر آپ کو غلط راستے پر ڈال رہا ہے جو آپ کے لئے بڑی مشکل کا سبب بن سکتا ہے، جو لوگ کسی ایسے کام کو کرنا چاہ رہے ہیں جس کے بارے میں پہلے نہیں جانتے ، وہ رسک بالکل نہ لیں ورنہ مسئلہ ہو جائے گا، البتہ اب آپ کو تبدیلی کے مواقع نصیب ہوں گے اور جس طرح کی بھی آفر سامنے آئے اس پر غور ضرور کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اس ہفتے اپنے اہم مقاصد کے لئے صرف قدم اٹھانا ہے، جہاں وقت ضائع ہونے کا اندیشہ ہو، وہاں گھر بیٹھنے کی کوشش کریں تو بہتر ہے، آپ رجعت کا شکار ہیں، اس میں تمام معاملات الٹے چلتے ہیں، یہ نہ ہو کہ فائدے کے چکروں میں اپنا نقصان کروالیں۔ ان دنوں آپ کو اپنے خاندانی معاملات سے بھی دور رہنے کی ضرورت ہے۔ آپ تو پہلے ہی اس میں بہت بدنام ہیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کے لئے ان شاءاللہ بندش سے نکلنے کی خوشخبری ہے، عرصہءدراز سے اس کا شکار ہونے کی وجہ سے کسی کام میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل رہی تھی، اب اس کے خاتمے سے روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے کا عمل شروع ہوگا اور غیر متوقع مقام سے پیسوں کی آمد بھی شروع ہو گی اور بلاک رقم کی واپسی بھی ہو سکتی ہے۔ جو لوگ بیمار چلے آ رہے تھے وہ بھی صحت یاب ہوں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اپنے اندر کسی بھی قسم کا لالچ پیدا نہ ہونے دیں ،ان دنوں جو مل رہا ہے، اس کا شکر ادا کریں۔ جو لوگ عرصہءدراز سے کسی شاٹ کٹ کے انتظار میں تھے، وہ اس سے دستبردار ہو جائیں۔ ان کو اس سے اچھا سلسلہ مل جائے گا۔ ماضی کی غلطیاں بھی نہ دہرائیں ۔جن لوگوں سے ماضی میں دھوکا کھا بیٹھے تھے، ان کو اب اپنے قرب بھی مت آنے دیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اپنی شرارتوں سے بعض نہیں آتے،یہ کسی دن آپ کو بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔ اس وقت صورت حال قدرے نازک ہے اور کسی طرح بھی آپ کے حق میں نہیں جا رہی۔ آپ ان لوگوں سے بھی دور رہیں جو واضح طور پر خلاف ہوتے محسوس ہو رہے ہیں۔ اس میں چاہے اپنے ہوں یا غیر۔ ویسے بھی اب فیملی میں ہی ٹھیک ہیں۔ عزیزوں، رشتے داروں سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ جو رشتہ رہ گیا ہے اس کو بچا لیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
روزگار کے حوالے سے امید ہے اللہ سے کہ کوئی اچھی خبر مل جائے گی، جو لوگ اپنا کوئی بھی کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ بھی قدم اٹھا سکتے ہیں، کامیابی کے چانس میں۔ اس وقت آپ کی ایک پرانی خواہش بھی پوری ہونے کے قریب ہے، ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی آ سان ہوگا۔ جن افراد نے سفر کرنا ہے ،وہ اپنی تیاری کر لیں، جلد ان کو اچھی خبر ملنے کی توقع ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنی نظر ضرور اتاریں ،کافی دنوں سے بد نظری کے شکار چلے آ رہے ہیں ،جن لوگوں نے اب موجودہ جگہ تبدیلی کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے وہ ابھی انتظار کریں، ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ البتہ موجودہ جگہ پر ہی فائدہ ملنے کا امکان ہے ،گھر میں جاری ٹنشن کا خاتمہ بھی ہوگا اور جس طرف سے امید لگا رکھی تھی اب وہ بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے، ان شاءاللہ۔