او آئی سی وزرائےخارجہ کا اجلاس، پارلیمنٹ ہاؤس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

Written by on December 19, 2021

 اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)  وزرائےخارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے استقبال کے لیے پارلیمنٹ کی راہداری میں ریڈ کارپیٹ بچھا دیے گئے ہیں۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کو برقی قمقموں اور پھولوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے جب کہ پارلیمنٹ کو دیدہ زیب بنانے کے لیے تزین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist