الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوسکتے: شبلی فراز

Written by on December 18, 2021

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم) سے نہیں ہو سکتے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  صرف میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن ای وی ایم پرہوسکتے ہیں۔ ای وی ایم قومی اور صوبائی اسمبلی کے چناؤ کے لیے بنائی گئی ہے ، بلدیاتی انتخابات میں زیادہ پینل ہو تے ہیں، اس لیے یہ مشین استعمال نہیں ہو سکتی۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خود مشینیں نہیں بناتی، وہ صرف الیکشن کمیشن کو خریداری میں سہولت فراہم کر سکتی ہے۔ 

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist