کتنے لاکھ مہاجرین کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر

Written by on December 17, 2021

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں افغان مہاجرین اور غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا متفقہ فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تین لاکھ افغانیوں کو اپنے ملک واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین ، ویزا ختم ہونے والوں کو تین ماہ کا وقت دیا جائے گا ،طالبان کی حکومت بننے پر مہاجرین پاکستان آئے تھے ۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتے اب انہیں اپنے ملک جانا ہو گا ۔افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے 15 دسمبر کے اجلاس میں اہم وزراء ، سول و عسکری قیادت نے شرکت کی تھی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist