سونے کی قیمت میں اضافہ
Written by Prime FM92 on December 17, 2021
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 557 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 253 روپے ہے۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 1788 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔