وزارت داخلہ نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی

Written by on December 15, 2021

وزارت داخلہ نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی جس یں وزارت داخلہ ، نادرا ، اسلام آباد  انتظامیہ ، پولیس ، ایف آئی اے کی کار کردگی اور بھرتیوں  کو ظاہر کیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ میں  بتایا گیا کہ ایک سال میں 191 ممالک کیلئے آن لائن ویزوں کا اجراء ، فارن نیشنل سکیورٹی سیل قیام کیا گیا ،  ایگزیٹ پرمٹ آن لائن، نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل ، سی پیک اور میڈیکل ویزا کا اجرا کیا، تبلیغی ویزا آن لائن، اسلحہ لائسنس رولز اجرا اور نیشنل ایکشن پلان سیکرٹریٹ قائم کیا۔ سی ڈی اے میں 300 پارکوں کی اپ گریڈیشن، 93 ضلعی عدالتوں کی تعمیر کا آغاز کا آغاز کیا گیا

رپورٹ کے مطابق کیپٹل اسپتال میں اضافی بلاک کی تعمیر کا آغاز ، 12ارب سے 10 ایونیو، اور 6.7 ارب سے آئی جے پی روڈ کی کشادگی کا آغاز کیا گیا ،  نادرا میں پانچ کروڑ خاندانوں کی تجدید و تصدیق ، جائیداد کی تقسیم کیلئے وراثتی سرٹیفکیٹ کا اغاز ، بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں میں 64 افراد کی تعیناتی کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  پاسپورٹ کی مدت 10 سال اور فیس آدھی کر دی گئی ہے ،  سندھ میں  13 نئے پاسپورٹ سینٹرز کی منظوری  اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے  ، ایف آئی اے میں ایک ہزار  143 نئی بھرتیوں کا آغاز ، سائبر کرائم ونگ کیلئے 500 بھرتیوں کا اجرا اور مربوط ہارڈ منیجمنٹ سسٹم کا اجرا  اور ڈیجیٹل ایکسپورٹ  کی اپ گریڈیشن کی گئی ۔دو ہزار نئے پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں شروع کی گئیں ،  150 موٹر سائیکل ایگل سکواد قائم کیا ،  28 ناکوں اور پولیس چیک پوسٹوں کا خاتہ کیا جبکہ ائیر پیترول یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ،  ڈیجیٹل ڈرائیورنگ لائسنس کے اجرا اور جینڈر پروٹیکشن یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist