دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری کو لاہور سے سمندری تک بند کر دیا گیا

Written by on December 15, 2021

دھند کےباعث موٹر وے ایم تھری کو شام سے قبل ہی لاہور سے سمندری تک بند کردیا گیا ۔

لاہور اور گردونواح میں آج دھند چھائی رہی ، صبح کے اوقات میں مختلف مقامات پر  حد نگاہ انتہائی محدود رہی جبکہ دھند کے باعث موٹر وے کومختلف مقامات پر بند کیا گیا تھا جو بعد ازاں حد نگاہ بہتر ہونےپر کھولی بھی جاتی رہیں ، مگر شام کی آمد سے قبل ہی قریب ساڑھے چار بجے دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری کو لاہور سے سمندری تک بند کر دیا گیا۔

سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی سید حشمت کمال کے مطابق  موٹر وے بند کرنےکا  قدم مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ، گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹیں استعمال کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق شہری  معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ،  موٹروے پولیس  ہمسفر ایپ  سے  بھی  معلومات لے سکتے ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist