خانیوال میں ن لیگی رہنماؤں کا پیپلز پارٹی کے کیمپ آفس کے باہر احتجاج، کارکنوں کا پتھراؤ ، ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی

Written by on December 15, 2021

 مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کا پاکستان پیپلز پارٹی کے کیمپ آفس کے باہر احتجاج،ن لیگی رہنماوں نے پیپلز پارٹی پر خواتین کو ووٹ کے بدلے پیسے دینے کا الزام عائد کردیا جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنے کیمپ آفس اور پارٹی امیدوار میر سید واثق سرجیس حیدر کی رہائش گاہ پر حملے کا الزام ن لیگی قیادت پر عائد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو خبردار کیا ہے کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں ورنہ پیپلز پارٹی کے جیالے اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں ،اس موقع پر   کارکنوں نے  پتھراؤ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ   پیپلز پارٹی کے رہنما ن لیگی قائدین کے خلاف مقدمہ درج کروانے تھانہ سٹی پہنچ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ خواتین کو پیسے دیکر ووٹ خرید رہے ہیں۔ اس پر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے عطا تارڑ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کیمپ آفس کے باہر احتجاج کیا تو پیپلز پارٹی کے کارکن بھی آگئے ،کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے وہاں مسلم لیگ ن کی گاڑی جس پر کارکن سوار تھے پتھراؤ  کیا،  پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن والے مسلح ہوکر ہمارے گھر میں گھسے ہیں اور ہماری خواتین سے بدتمیزی کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسی گیلانی کی قیادت میں مقدمہ درج کروانے تھانہ سٹی پہنچ گئے جہاں ان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کروائے بغیر تھانے سے باہر نہیں جائیں گے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist