’ حکومت غیر سرکاری اداروں اور کمپنیوں کو اپیل ہی کر سکتی ہے ،ڈنڈے نہیں مار سکتی ‘

Written by on December 15, 2021

 مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کھڈے میں نہیں بلکہ یہ پانچ سے ساڑھے پانچ فیصد تک بڑھ رہی ہے ، آمدن میں 35 فیصد ، انکم ٹیکس میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے ، بجلی کے استعمال میں پچھلے سال کی نسبت 13 فیصد اور ایل ایس ایم پانچ سے چھ فیصد بڑھی ہے ،غیر سرکاری کمپنیوں کی منافع میں 950 ارب روپے تک بڑھا ہے جو پہلے چھ سو ارب پر تھی ، حکومت کمپنیوں سے کہہ رہی ہے کہ وہ اپنے منافع کا فائدہ نچلے طبقے کو دیں کیونکہ انہیں خود اپنے لوگوں کے لئے فکر ہونی چاہیے ، اگر آج وہ اپنے ملازمین کا خیال کریں گے تو مستقبل کو بہتر بنا سکیں گے ، حکومت غیر سرکاری اداروں اور کمپنیوں کو اپیل ہی کر سکتی ہے انہیں ڈنڈے مار کر نہیں کہہ سکتی کہ اپنے ملازمین کو اپنے منافع کا فائدہ پہنچائیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist