امریکہ کے ساتھ سودے بازی کا رشتہ نہیں چاہتے: شاہ محمود قریشی

Written by on December 15, 2021

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سودے بازی کا رشتہ نہیں چاہتے، کثیر جہتی تعلقات کے خواہشمند ہیں ہیں جو علاقائی اور بین الاقوامی پالیسیوں کے انتشار کا شکار نہ ہوں۔

 تبدیل ہوتے جیوپولیٹیکل منظر نامے میں مستقبل کی خارجہ پالیسی کے مسائل کے عنوان پر ”مارگلہ ڈائیلاگ فورم 2021“ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات اور علاقائی روابط کے حوالے سے تعاون ہمارے باہمی فائدے کے لیے کام کر سکتا ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ خطے کے ایک مستحکم پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے ہر سطح پر کام جاری رکھے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ ان ’حواس باختہ ریاستی امور‘ پر بھارت کو ذمہ دار ٹھہرائے۔

شاہ محمود قریشی نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اس بات کا ادارک کرے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر ہم جنوبی ایشیا کے عوام کو دائمی عدم استحکام سے نجات نہیں دلا سکتے۔ بھارت کے بارے میں بات کئے بغیر خارجہ پالیسی مسائل کے بارے میں بات مکمل نہیں ہوتی، امن اور جیواکنامک کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کی کوششیں یکطرفہ نہیں ہوسکتیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist