پنجاب حکومت نے ائیر ریسکیو سروس کے لیےفنڈز مختص کردئیے

Written by on December 14, 2021

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء میں شامل کر لیا گیا۔

 وزیراعلی کا کہنا ہے کہ ایئرریسکیو سروس کے لئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کر دیئے  ہیں۔پنجاب میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ائیر ریسکیو سروس کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے،

ریسکیو ائیر ایمبولینس کے ذریعے پنجاب کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک رسائی ممکن ہوگی-


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist