آرمی چیف کا دورہ کراچی

Written by on December 14, 2021

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صوبے خصوصاً کراچی کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں، داخلی سلامتی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فارمیشن، سندھ رینجرز کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے نفاذ میں تمام شراکت داروں کی ہم آہنگی کو سراہا۔ آرمی چیف کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد میں سول انتظامیہ کے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فارمیشن، ایف ڈبلیو او، این ایل سی، این ڈی ایم اے کراچی کی بہتری میں کلیدی کردار ادا رہے ہیں، کراچی کو شہری سیلابی صورتحال سے تحفظ، متعلقہ شہری سہولیات کی بہتری کاوشوں میں شامل ہے، کراچی کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist